برطانوی شاہی خاندان کی بہوشہزادی لیڈی ڈیانا(مرحوم ) کا42 سال پرانا سویٹر11 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میںسائوتھ ایبےنیلام گھر نےبرطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے سویٹرکی نیلامی کیلئے ابتدائی قیمت کا تخمینہ پچاس سے اسی ہزارڈالرز لگایا تھا، جوحیران کن طور پر گیارہ لاکھ ڈالرز میں بک گیا،اور دنیا کے مہنگے ترین سویٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
نیویارک میںسائوتھ ایبے نیلام گھر نے اعلان کیا کہ 19سالہ ڈیانا نے سرخ و سفید رنگ کایہ سویٹر جون 1981 کے پولو میچ میں اس وقت کے شہزادہ چارلس سے منگنی کے فوراً بعد پہنا تھا جس میں شہزادے نے حصہ لیا تھا۔
نیلام گھر کے مطابق آن لائن سنسنی خیز بولی کے دوران نوجوان شہزادی ڈیانا کا پہنا ہوا ایک سرخ سویٹر جس میں اونی سفید بھیڑوں کی قطاروں کے درمیان ایک کالی بھیڑ موجود ہے، نیلامی میں 1.1 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوا، جو کہ50 سے80 ہزار ڈالر کے درمیان فروخت ہونے والے ابتدائی تخمینے سے 10 گنا زیادہ ہے۔
خیال رہےکہ نیلامی میں مرمت کی درخواست کرنے والے خط کے ساتھ ساتھ ڈیانا کے پرائیویٹ سیکرٹری اولیور ایوریٹ کا شکریہ کا نوٹ بھی شامل تھا۔