انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پشاور میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم نے تھانہ خزانہ کی حدود میں آپریشن کیا ، ٹیم کی پہنچتے ہی ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جبکہ انکے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔