پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختوخوا کے دور دراز علاقوں تک تعلیم کے فروغ کیلئے متحرک ہیں۔
آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کی ہدایات پر ’’ تعلیم سب کے لئے ‘‘ جیسے اہم اقدامات کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال میں تعلیم کے فروغ کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ان اضلاع کے دوردراز علاقوں میں عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلوائیں۔
ان اضلاع میں پہلے سے قائم سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی نہ صرف تزئین و آرائش کی جا رہی ہے بلکہ ان سکولوں میں کلاسز کے باقاعدہ اجراء کے لئے تمام ضروری سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مختلف سکولوں میں ضرورت مند طلباء اور طالبات کو سکول یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور سٹیشنری بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
سوات میں گورنمنٹ ماڈل کالج کی بلڈنگ میں آگ لگنے کے بعد پاک فوج نے عارضی ٹینٹوں میں کلاسز کا اجراء شروع کیا جبکہ باجوڑ، خیبر، دیر اور بونیر میں مختلف سکولوں میں تزین و آرائش مکمل کر کے انہیں مکمل فعال کر دیا گیا۔
ان اضلاع کی عوام تعلیم کے فروغ کے لئے ان اہم اقدامات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ بھی ادا کررہی ہے۔
ان اضلاع کی عوام نے تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا۔