جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی عام انتخابات پر سوالات اٹھانے لگے ۔انہوں نے کہا ہےکہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں مگر اس کا ماحول تو دیا جائے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دو صوبے اس وقت بد امنی کی لپیٹ میں ہیں۔ کیا ایسے حالات میں انتخابات ہوسکتے ہیں ؟۔جو لوگ وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں انہیں جبری طور پر پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ایک پارٹی کی حیثیت پرسوں کےاجلاس سےظاہرہوگئی اب تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ۔
ایک سوال پر انہوں نےکہاکہ جے یو آئی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی اتحاد برقرار رہے گا، اگلا وزیراعظم وہ ہوگا جسے عوام منتخب کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی کسی کیلئےراہیں ہموارنہیں کرسکتا،منشور،جدوجہداورتحریک سےراہیں ہمواراورطاقت بنتی ہے،طاقت اورووٹ کافیصلہ عوام نےکرناہے۔