دوروزقبل سیاحتی مقام ناراں میں دریائے کنہارمیں گاڑی ڈال کر ٹک ٹاک بنانے والے گرفتار تین ملزمان کی ضمانت عدالت نے منظور کرلی، ایک ملزم نے قبل ازگرفتاری ضمانت کروالی تھی۔
دم دمہ ناراں کے قریب شیخوپورہ سےتعلق رکھنے والے چار سیاحوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی دریا کنہار میں ڈال کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ گاڑی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی تھی ۔ رافٹنگ ٹیم نے چاروں سیاحوں کو ریسکیو کرلیا تھا ۔
پولیس نے گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ ناراں میں دفعہ پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ تین گرفتار ملزمان کو آج بالاکوٹ میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی جبکہ مرکزی ملزم سلطان نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی تھی۔





















