راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، مفرور ملزمان میں سے مزید چار گرفتار کرلیے گئے ، وین سے فرار ہونے کے بعد سے اب تک گرفتار حوالاتیوں کی تعداد گیارہ ہوچکی ، مزید تین کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔
مفرور ملزمان میں وہاب کو آج صبح گرفتار کیا گیا جو سنگین مقدمے میں نامزد اور گرفتار تھا ۔ دیگر تین ملزمان واحد،دانش اور عبدالرحمان کو دن میں پکڑا گیا ۔ دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں ۔ کہوٹہ میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل واپسی کے دوران قیدی وین سےحوالاتیوں کےفرارکی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی سامنے آ چکی ہے ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدیوں کی وین سے حوالاتی فرار ہورہے ہیں ۔ پولیس اہلکارایک ملزم کوموقع سےپکڑتے ہیں ۔ 29 جون کو14 حوالاتی اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کرفرارہوئے تھے ۔ ان میں چار قیدیوں کواُسی روز پکڑلیا گیا تھا، سات بعد میں گرفتار کیے گئے جبکہ دیگر چھ تاحال مفرور ہیں ۔




















