آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، کوٹلی سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواران اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل اے 8 سے ملک ذوالفقار علی اور ایل اے 10 سے ملک محمد یوسف نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ، صدر آئی پی پی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے رہنماؤں اور امیدواروں کا خیر مقدم کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل کا دیرپا حل کر کے محرومیاں ختم کرینگے، بہتر انفراسٹرکچر سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ آئندہ انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ، صدر آئی پی پی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کرنے والوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسلم لیگی رہنماؤں ملک محمد الیاس، چوہدری امیر قابل، ملک نظام اقبال منہاس نے بھی آئی پی پی کے صدر سے ملاقات کی جبکہ ملک محمد مشتاق، ملک سرمد علی، چوہدری محمد اشرف، ماجد ملک ایڈووکیٹ اور ملک خالد محمود بھی شامل تھے۔
عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صدر اساتذہ تنظیم حافظ کاظم ملک بھی موجود تھے۔






















