پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف جائز، ہدفی و متناسب کارروائیوں پر بھارتی بیان مسترد کرتے ہیں، بھارت خطے میں عدم استحکام اور ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی تاریخ رکھتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حق خوداردیت کو مسلسل دبا رہا ہے، بھارت افغان سرزمین سے پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں ملوث ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے۔






















