پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کوچیلنج کرنے کیلئے بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر سمیت نو پارٹی ورکرز نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کردیں۔
رپورٹس کے مطابق درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن دو دسمبر کو ہونے والے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر تحریک انصاف کو نئے انتخابات کرانے کا حکم دے ۔ شفاف الیکشن ہونے تک پی ٹی آئی کو بلے کا نشان استعمال کرنے سے بھی روکنے کی استدعا کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں اکبرایس بابر نے کہا کہ حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات فراڈ، دکھاوا اور الیکشن کمیشن کو دھوکہ دینے کی کوشش ہیں ۔پی ٹی آئی میں اچانک نئے لوگ نمودار ہوئے۔ جس کو چیئرمین پی ٹی آئی بنایا گیا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ بلے کا انتخابی نشان خطرے میں ہے۔جسے بچانے کیلئے نکلے ہیں۔
اکبر ایس بابر کا کہنا ہےکہ انٹرا پارٹی انتخاب الیکشن ایکٹ2017کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،پی ٹی آئی کےورکرزمحض ڈنڈےکھانےاورجیلوں کیلئےنہیں، آپ اپنےپارٹی ارکان کوکیوں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیتے؟پی ٹی آئی کے ورکرزکولیڈرشپ چننےکاحق دیاجائے۔