توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنرکیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ کل سنائےگا۔
رپورٹس کے مطابق توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنرکیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ کل 12 بجے سنائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کوکمیشن پیش کرنےسےمعذرت کی تھی، وزارت داخلہ نےوزارت قانون سےرائے کےبعد اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔