یورپ کے بعد امریکا میں بھی شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔
امریکی نیشنل ویدر سروس نے وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتےدرجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کرتے ہوئےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر اٹلی میں بھی شدید گرمی کےپیش نظر آج ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ہے،جبکہ متعلقہ حکام نے شہریوں، خصوصاً بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک میں سیاحتی مقامات، ریلوے سروسز متاثر ہیں، ہیٹ ویو مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔






















