لاہور میں پنجاب حکومت کے احکامات پر چنگ چی رکشے بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔بغیر لائسنس چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانے والی انتیس فیکٹریاں سیل کردی گئیں ۔
رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہورنے محکمہ ٹرانسپورٹ کی انفورسمنٹ ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاں کیں ۔جس دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں انتیس غیر قانونی چنگ چی باڈی میکر فیکٹریاں سیل کی گئیں ۔غیرقانونی کام میں ملوث آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ بغیرلائسنس اورمنظوری چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانا غیرقانونی ہے ۔موٹرسائیکل کو غیرقانونی طور پر سواری رکشہ یا لوڈر رکشہ بنانے کی اجازت نہیں ۔کوالٹی پر پورے اترنے والی لائسنس یافتہ کمپنیاں کی لوڈر رکشہ بنانے کی مجاز ہیں ۔مکینکل تکنیک کے بغیر بننے لوڈر رکشوں کے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔