وینزویلا میں آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 430 ہو گئی،جبکہ ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر نےامدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاست لاگوئیرا کو فوجی کنٹرول میں دینےکا اعلان کیا ہے،متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔
زلزلےکو 72 گھنٹےسے زائدہوچکےہیں،تاہم ابھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،حکام کے مطابق 50 ہزار سےزائد افراد لاپتہ ہیں،ساحلی ریاست لا گوئیرا میں ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا گیا،چار روز بعد ایک گیارہ سالہ لڑکے، نو ماہ کی ایک بچی اور ایک بزرگ خاتون کو بھی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
امریکا، کولمبیا، چلی، میکسیکو، اسپین، فرانس، چین، بھارت اور دیگر ممالک نے وینزویلا کے لیے امدادی سامان، طبی عملہ اور خصوصی ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔






















