پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے 31 امیدوار فائنل کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،ٹکٹ سے محروم یا فیصلے پر تحفظات رکھنے والے رہنما 29 جون تک اپنی اپیلیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اپیلٹ بورڈ میں دائرکرسکتے ہیں،جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
جاری کردہ فہرست کےمطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو حلقہ ایل اے 18 عباس پور سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا،دیگر نامزد امیدواروں میں خواجہ فاروق احمد، میر عتیق الرحمن، ذیشان حیدر، انصر پیرزادہ، چوہدری غلام ربانی،چوہدری ظفر انور، چوہدری حمید، چوہدری آصف، طیب افتخار، ملک نثار، نعیم آرزو، محمد رفیق، غفارت شاہد، سردارعبدالرزاق، بشیر گورسی، توصیف عباسی، مسعود الرحمن، طاہر اکبر، سردار ارزش، سردار خطاب، چوہدری عامر نذیر، سردار نئیر ایوب، سردار عاطف، جنید الطاف، سردار زعیم، قاضی اسرائیل، میاں شفیق اور راجہ منصور شامل ہیں۔
دوسری جانب آزادکشمیرقانون سازی اسمبلی کےانتخابات پیپلزپارٹی نےامیدواروں کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی نےایل اے ایک میرپور سے اصفر شاہد، ایل اے دو چکسواری سے قاسم مجید ،ایل اے تین سے یاسر سلطان،ایل اے چار سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے پانچ بھمبر برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔
ایل اے آٹھ کوٹلی سےملک ظفر،ایل اے نو سے جاوید اقبال بھڈھانوی،ایل اے دس سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری یاسین ،ایل اے گیارہ سے چوہدری اخلاق ایل اے بارہ سےچوہدری یاسین، ایل اے سولہ باغ سے سردار قمر زمان،ایل اےسترہ سے فیصل ممتاز راٹھور اور ایل اے اٹھارہ سے سردار امجد یوسف کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ایل اے انیس سےسردار سعود صادق ،ایل اے بیس سے سرداریعقوب،ایل اے اکیس راولاکوٹ سے سردار عابد خان،ایل اے چوبیس سےسردار فہیم اختر ربانی، ایل اے چھبیس سے عبدالوحید، ایل اےستائیس سے جاوید ایوب اور ایل اے اٹھائیس سے سید بازل نقوی پی پی پی کے امیدوار ہیں ۔۔
ایل اے انتیس سےسردارمختار، ایل اے تیس سے مباشر منیر اعوان،ایل اے بتیس سے اشفاق ظفر،ایل اے تینتیس سے دیوان چغتائی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،مہاجرین کی نشست پر جھنگ، لاہور، سندھ، بلوچستان سے قدیر چوہان،ایل اے پینتیس جموں ٹو گوجرانوالہ سے چوہدری آصف گجر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔
ایل اے چھتیس جموں تھری سیالکوٹ سے چوہدری احسن اسماعیل گجر،ایل اے سینتیس جموں چار نارووال شکرگڑھ سے شاہین کوثر ڈار اور ایل اے اڑتیس جموں پانچ گجرات، وزیرآباد سے راجہ شاہد اقبال جیالے امیدوار ہیں۔
ایل اے انتالیس جموں چھ جہلم، راولپنڈی، اٹک سے چوہدری فخر زمان،ایل اے چالیس ویلی ایک کراچی سے امیر عبدالغفار لون،ایل اے اکتالیس ویلی دو لاہور سے غلام عباس میر،ایل اے تینتالیس ویلی چار راولپنڈی سے جاوید بٹ،ایل اے چوالیس ویلی پانچ راولپنڈی،اسلام آباد، اٹک سےمحمد راشد اسلام بٹ اور ایل اے پینتالیس ویلی چھ خیبرپختونخوا سے عبدالمجید خان کو پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جاری کیا ہے۔





















