سینئرو زیر سندھ شرجیل میمن نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل بنایا، سوشل میڈیا کیلئے اےآئی کے ذریعے سوفٹ ویئر بنائے،ہم صحافت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،صحافت کی آزادی کا شکار بھی سندھ حکومت بنتی ہے۔
شرجیل میمن کا کہناتھا کہ ملک میں غیرمعمولی حالات ہیں،تمام صوبوں کے محدود وسائل ہیں،تمام صوبوں نے اس ملک کیلئے اپنی ترقی کی قربانی دی، ہم نے اپنے ملک کے بارے میں زیادہ سوچا، اگر ملک ہو تو ترقی ہم بعد میں بھی کر لیں گے، ہم تنقید برداشت کرتےہیں، پنجاب میں صحافی نے اعلیٰ حکومتی شخصیت کا سلپ آف ٹنگ ٹویٹ کیاتواس کو گرفتار کیا گیا،ٹی وی چینل نے معافی مانگی تو صحافی کو رہا گیا،ماضی میں پیپلزپارٹی کا بدترین میڈیا ٹرائل اور سازشیں ہوئیں،پیپلزپارٹی نے کبھی کسی میڈیا ہاؤس سے جھگڑا نہیں کیا۔
سینئر وزیر سندھ کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے کی"میرالیاری" فلم بنائی،فلم پر پنجاب کے یوٹیوبرز نے کہا 20 کروڑ میں بنی،10سے 15 کروڑ ہم کھا گئے، میرا لیاری کسی بھی حکومت کی پہلی فلم تھی، میرا لیاری فلم یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں گئی اور ٹورنٹو فیسٹیول اور بلیک برن فیسٹیول میں جارہی ہے،فلم لندن میں ایک فیسٹیول میں9جولائی کو آئے گی،سندھ حکومت کی بہت سی فلمز اور منصوبے آرہے ہیں،ہم پوری دنیا کو سندھ کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں،ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتاہے،ہم نے جاب پورٹل بنایا ہے، 4.8ملین افراد جاب پورٹل کو وزٹ کر چکے ہیں۔





















