سینئرقانون دان اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ سائفر کیس سب سے کمزور اور صفرکیس ہے مگر نظرآرہا ہے کہ سائفرکیس میں یہ سزا دینے پرتلے ہوئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ سائفر یہ ایک ایساخط ہے جو خاص زبان میں آیا، امریکہ کہے اور ہم کریں یہ کسی ایک کا ایشونہیں سب سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے۔ جب آپ احتجاج کررہے ہیں توآپ تسلیم کررہے ہیں،خط کے مندرجات درست ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی اعتزازاحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت نہیں،وہ میری طبیعت جانتے ہیں، اپنی پارٹی کو کہتاہوں کہ آج انکے ساتھ ایساکر رہے ہیں،کل ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔