بلوچستان میں کل سے اب تک درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں،آج کوہلو، بارکھان اور موسیٰ خیل میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق آج کوہلومیں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی،جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی،زلزلےکامرکزکوہلو کے شمال میں 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
دوسری جانب بارکھان میں زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،گہرائی 19 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق ضلع موسیٰ خیل میں زلزلےکےباعث متعدد کچےمکانات زمین بوس ہوگئے،جس کے نتیجےمیں 2 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں، علاقے میں پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔






















