امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان معاہدے میں ابھی آگے بہت کام کرنا باقی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نےکہا ہےکہ معاہدہ خطے میں مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے،فریم ورک میں لبنان کی خودمختاری بحال کرنےکاطریقہ کار شامل ہے،حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے اورعسکری ڈھانچہ ختم کرنےکا منصوبہ شامل ہے۔
امریکا کی معاونت سے سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ قائم ہوگا،امریکا لبنان کو انسانی امداد کے لیے 100 ملین ڈالر فراہم کرے گا،لبنانی فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 30 ملین ڈالر سے زائد معاونت فراہم کریں گے،معاہدہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گا۔
امریکہ، اسرائیل اور لبنان نے سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے ، تقریب واشنگٹن میں ہوئی،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔






















