امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے ایران سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔
امریکی نائب صدر جےڈی وینس نےکہااختلافات ہیں توفون اٹھائیں،اوربات کریں،ایران نےجنگ بندی معاہدے پردستخط کیےہیں،امریکا نے جنگ بندی کی پاسداری کی۔
اس سےپہلے کارگو جہاز پرڈرون حملے کےجواب میں امریکا کا ایران پر فضائی حملہ کیا تھا,سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کےجواب میں کارروائی کی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ایران نےآبنائےہرمزعبور کرنے والےبحری جہازوں پر 4 ڈرونز سےحملہ کیا تھا،ایک ڈرون بڑے اوربہت مہنگا کارگو لےجانے والےجہاز کے اوپری ڈیک سےٹکرایا،نقصان کےباوجودجہاز آگےبڑھنے میں کامیاب رہاجبکہ 3 ڈرونز کو امریکا نے مار گرایا۔
امریکی صدرکاکہنا تھاکہ ضرورت پڑنے پر ایران میں دوبارہ سخت حملہ کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں،ایران کےپاس اب بھی کچھ دفاعی صلاحیت باقی ہے۔
دوسری جانب ایران نےامریکی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے دیا،ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےامریکا پرتنقید کرتے ہوئےکہاکہ ٹرمپ مذاکرات اورجنگ بندی کے اصولوں کے پابند نہیں،امریکی اقدام پسپائی اور پشیمانی کا باعث بنےگا،الزام تراشی کا طریقہ اب کام نہیں کرے گا۔






















