امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ جس پر امریکا نے اپنے اڈے ایرانی میزائلوں کی رینج سے دور منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق بحرین میں امریکا کی پانچویں بحری بیڑے کو شدید نقصان پہنچا۔ ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹرز، مواصلاتی نظام۔ گودام اور دیگر عمارتیں تباہ ہوئیں تاہم پینٹاگون نے ابھی تک عوامی سطح پر اس تباہی کو تسلیم نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق صرف بحرین میں امریکی بحری بیڑے کی تعمیر نو پر 40 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جبکہ خطے میں دیگر امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ دو ارب ڈالر سے زائد ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق 2 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ممکنہ متبادل مقامات میں اسرائیل بھی شامل ہے، جہاں کچھ فوجی اڈے یا آپریشنز منتقل کیے جا سکتے ہیں۔






















