برطانیہ کے شاہ چارلس نے پہلی بار ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی۔ شاہ چارلس ٹیکس تفصیلات جاری کرنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے گزشتہ مالی سال میں 12.9 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا، پرنس ویلیم نے 7.76 ملین پاؤنڈ ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔ شاہ چارلس کو رواں سال شاہی جاگیر سے 25.2 ملین پاؤنڈ کی آمدنی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس کی یہ رقم انہیں برطانیہ کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 100 افراد میں شامل کرتی ہے۔
کنگ چارلس اور شہزادہ ولیم کی جانب سے اپنی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات رضاکارانہ طور پر جاری کرنے کا فیصلہ ان دونوں کی ذاتی خواہش پر کیا گیا۔
بکنگھم پیلس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور شاہی خاندان کی جوابدہی سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔






















