نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی یوم عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں۔
اپنے پیغام میں ظہران ممدانی نے کہا کہ یوم عاشور قربانی اور خود احتسابی کا دن ہے۔ جس سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی حق۔ سچائی اور انسانی وقار کیلئے غیر متزلزل وابستگی کی یادتازہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی خاطر جدوجہد ہمیشہ قابلِ قدر ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے دینا بھر میں یوم عاشور 10 محرم الحرام آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے ظلم اور بربریت کے خلاف اس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔






















