جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران افسران سمیت 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی قافلے پر حزب اللہ کے اہلکار نے گرینیڈ پھینک دیا،واقعے میں افسران سمیت 4 اہلکار حزب اللہ سے جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں ایک اسرائیلی افسر درمیانے درجے کا زخمی ہوا، جبکہ ایک دوسرے افسر اور دو فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔






















