ایرانی افواج کی مشترکہ کمانڈ خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیارے ایران کی جانب آتے دیکھے گئے۔
ترجمان ایرانی افواج کے مطابق ہمسایہ ممالک کی فضاؤں میں اسرائیلی طیاروں کی موجودگی خطرناک اقدام ہے، ایران اس اقدام کو اپنی قومی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ سمجھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو روکنے میں ناکام رہا تو ایران مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ایران اپنے خلاف کسی بھی خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔






















