ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی دعوے غلط ہیں کہ ایران اپنے غیرمنجمد شدہ اثاثے امریکی زرعی اجناس خریدنے پر خرچ کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا غلط طور پر دعویٰ کرتا ہے کہ ہمارے غیرمنجمد اثاثے ان کی زرعی مصنوعات خریدنے پر استعمال ہوں گے۔
انھوں نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’ہم صرف وہی فصل کاٹ رہے ہیں جو آپ نے بوئی ہے، دہائیوں پر محیط عدم اعتماد۔ یہ قدرتی، وافر اور مقامی پیداوار ہے۔ لیکن بظاہر امریکہ صرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین، ٹوٹے ہوئے وعدے اور بے بنیاد باتیں ہی برآمد کرتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی من مانی تشریح سے گریز کرے۔ اسماعیل بقائی نے کہا متضاد بیانات ماضی کی وعدہ خلافیوں کی یاد دلاتے ہیں۔ عہد کے بدلے عہد کے اصول پر عمل ضروری ہے۔






















