شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد،روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد،لاہور اورکراچی سمیت تمام شہروں میں سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،کئی مقامات پر جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے،لاہور میں نویں محرم الحرام کامرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پہنچے گا۔
ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد،جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے،جلوس کے راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا،جوکہ حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہوگا،جلوس کے تمام راستوں کوکٹینرزلگاکربندکردیا گیا ہے،کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوا،شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔






















