چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف نے ناصرف عالمی جنگ بندی کروائی بلکہ اُمت مسلمہ کو بھی متحد کیا۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کے علماء و مشائخ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور پیغامِ پاکستان ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں عوام، خطباء، ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں سے اتحاد، رواداری اور سیدنا امام حسینؓ کے پیغامِ حق و امن کو فروغ دینے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر علماء کرام نے حکومتِ پاکستان کی علاقائی اور عالمی امن کیلئے سفارتی کوششوں کو بھی سراہا اور امت مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





















