قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہامجھےخط لکھ کرثالثی کی درخواست کی گئی،وزیراعظم سے تنہائی میں بھی گفتگو ہوئی،اجازت دیتا ہوں وہ یہ باتیں ایوان کو بتادیں۔
جواب میں وزیراعظم نےرازکی باتیں بتانےسےانکارکرتےہوئےکہامولانا صاحب سےتخلیےمیں جوباتیں ہوئیں وہ قیامت تک کسی سےڈسکس نہیں کروں گا،کیونکہ پھر معاملات اتنے دورچلے جائیں گےکہ واپس نہیں آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نےبتایاکہ عوامی ایکشن کمیٹی نےرابطہ کیا،انکےمطالبات ہمارے پاس ہیں،حکومت ہٹ دھرمی پر برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کراسکتا۔






















