پاکستان کی ویمنزٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم میں پلیئرز پاورکا رجحان بڑھنے سےڈریسنگ روم کاماحول اور ٹیم نظم و ضبط متاثر ہوا، بعض کھلاڑیوں نےکوچز کےگیم پلان پر مکمل عمل کرنے سےگریزکیا،جبکہ چند سینئر کھلاڑی جونیئرز کو بھی اپنےمؤقف کی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔
ذرائع کےمطابق بعض مواقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے مبینہ طور پر یہ تاثر بھی دیا گیا کہ "ہم نے رہنا ہے، کوچز نےچلےجانا ہے،جس سے ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات نمایاں ہوئے۔
ذرائع کامزیدکہنا ہےکہ کھلاڑیوں کو دی جانے والی بھاری مراعات اور سہولیات بھی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مؤثر ثابت نہ ہو سکیں۔
یاد رہے کہ ویمن کرکٹرز کےسینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں پچاس فیصد اضافہ کیاگیا تھا۔






















