ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیئم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سینیگال کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں سینیگال کو دو گول کی برتری حاصل تھی،تاہم بیلجیئم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ اضافی وقت میں ملنے والی متنازع پنالٹی پر فیصلہ کن گول اسکور کرکے بیلجیئم نے یادگار فتح اپنے نام کر لی۔
دوسری جانب انگلینڈ نےکانگو کو 1-2 سے شکست دےکر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی،انگلش کپتان ہیری کین نے 75ویں اور 86 ویں منٹ میں دوگول اسکورکرکے ٹیم کوکامیابی دلائی۔ اسکےساتھ ہی ہیری کین نے ورلڈ کپ میں اپنے گولزکی تعداد 13 کر کے برازیل کے لیجنڈ پیلے کے 12 گولز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،امریکا نے 24 سال بعد ناک آؤٹ میچ میں کامیابی حاصل کی۔





















