فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں پیراگوئے نے 4 بار کی عالمی چیمپئن ٹیم جرمنی کو ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
بوسٹن میں کھیلا گیا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پھر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔
شوٹ آؤٹ کی 5،5 پنالٹیز میں دونوں ٹیموں نے 3،3 گول کیے تاہم سڈن ڈیتھ سیشن کی پہلی پنالٹی جرمنی کے کھلاڑی نے ضائع کر دی۔ جس کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑی نے گول کرکے ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا اور جرمنی کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا۔
دوسری جانب جیت کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور اُن مداحوں نے اسٹیڈیم میں زبردست جشن منایا، پری کوارٹر فائنل میں پیراگوئےکا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن سے ہوگا۔





















