سرگودھا میں 7 سالہ بچی منتہا سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کا مرکزی ملزم ارسلان سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ارسلان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جھال چکیاں تین پلی کے قریب اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
حکام کاکہنا ہےکہ سی سی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی،جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مرکزی ملزم ارسلان ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔






















