امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن،افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا۔
ڈیموکریٹ رہنماچک شومر نےکہاجنگ کےہرسیکنڈ کےساتھ امریکی عوام کےاخراجات بڑھتےجارہےہیں،امریکی عوام نےایران میں ٹرمپ کی تاریخی غلطی کی قیمت چکائی،یہ جنگ تاریخ میں امریکابلکہ کسی بھی ملک کی جانب سے کی گئی بدترین خارجہ پالیسی کی مہم کے طور پر درج ہوگی۔
انہوں نےکہاکہ یہ مضحکہ خیز اورمہنگی جنگ ہے،جسکاکوئی مقصد نہیں،ایران جنگ کاخاتمہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔





















