امریکا نے دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجریہ کرلیا۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کاکہنا ہےکہ گولڈن ڈوم نے متعددخطرات کی نشاندہی کی اور ہدف کا کامیابی سےنشانہ بنایا،یہ آزمائش مقررہ وقت پر انجام دی گئی اورہرخطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا۔
امریکی وزیرجنگ نےکہامجھےگولڈن ڈوم کاتجربہ براہ راست دیکھنےکا اعزازحاصل ہوا،صدر ٹرمپ صدر ریگن کے اسٹریٹجک ڈیفنس انیشی ایٹوکوحقیقت بنا رہے ہیں،گولڈن ڈوم کے ذریعے محکمہ جنگ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہوگا۔






















