امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاایران کے ساتھ منصفانہ ڈیل کی کوشش کررہے ہیں،تہران کو غیرمعمولی دباؤ کی صورتحال میں لا چکے ہیں ۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سےگفتگو میں کہاتہران کبھی جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرےگا،معائنہ کار مناسب وقت پر ایران جائیں گے،گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 19ملین بیرل تیل گزرا,لبنان کےحوالے سے معاملات اچھے اندازمیں آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا ہےکہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنا دیا ہے،میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کر لوں گا، میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔
واضح رہےکہ امریکی سینیٹ نےایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنےکی قرارداد منظورکرلی ہے،کانگریس کی اجازت کےبغیر ایران جنگ جاری نہیں رکھی جاسکےگی,قرارداد 48 کےمقابلےمیں 50 ووٹوں سےمنظورکر لی گئی۔






















