پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کی طرف ایک اور اہم قدم سامنے آیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کیلۓ کوششیں جاری ہیں،اس سلسلہ میں جنوبی وزیرستان کے علاقے سام کے مکینوں کو بہتر معاشی واقتصادی سہولیات فراہم کرنے کیلۓ جدید طرز کی مارکیٹیں تعمیر کی گی ہیں۔
پروجیکٹ میں 70 سےزائد دکانیں شامل ہیں،جن میں روزمرہ زندگی کی تمام سہولیات دستیاب ہیں،پاک فوج علاقہ میں معاشی واقتصادی بحالی کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلۓ دیگر شعبوں بشمول سیاحت اور زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
پاک فوج کے ان اقدامات کی بدولت یہ علاقے اب خوشحالی کی ایک نئی مثال بن رہے ہیں۔علاقے کی عوام پاک فوج کے ترقی اور خوشحالی کی جانب کئے جانے والے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔