یورپ شدید گرمی کی زد میں ہے،فرانس میں 40 افراد ہلاک،متعدد کی حالت غیرہوگئی۔
یورپ کےبیشترعلاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،فرانس میں گرمی کی شدت کےباعث کم از کم 5 افراد جان کی بازی ہارگئے،جن میں دو کم عمربچےبھی شامل ہیں،گرمی سےبچنے کےلیےنہاتےہوئے 40 افرادمختلف مقامات پرڈوب کرہلاک ہوگئے۔
وسطی فرانس کےشہرپواتیےمیں 78 سال پرانا درجہ حرارت کاریکارڈ ٹوٹ گیا،جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،اسی طرح مغربی فرانس کےشہر بوردو میں پارہ 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جس نے گزشتہ سال اگست میں قائم ہونے والاریکارڈ بھی توڑ دیا۔
شدیدگرمی کےباعث فرانسیسی حکام نےمتعددعلاقوں میں ہنگامی اقدامات نافذکردیےہیں،کئی اسکولوں کو عارضی طورپربندکردیاگیاہے،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چندروزتک یورپ کےمختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہنے کا امکان ہے






















