ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونےوالے مذاکرات میں 12ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی
ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر اورمذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقرقالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز سےمتعلق امور پر بات چیت کے لیے عمان پہنچے ہیں۔
ایرانی اسپیکر نےبتایاکہ آبنائےہرمزمیں جہازوں کی آمدورفت کےحوالےسےرابطےکا ایک نظام قائم کرنےپراتفاق کیاگیا،جسکامقصدکسی بھی ممکنہ تصادم،غلط فہمی یاکشیدگی سےبچنا اوراہم بحری گزرگاہ میں محفوظ نقل وحرکت کویقینی بناناہے،سوئٹزرلینڈ میں ہونےوالی بات چیت کی بنیادپرلبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی ضمانت دینےپربھی اتفاق کیاگیا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نےکہا ہےکہ ایران اپنےطےشدہ طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کےساتھ تعاون جاری رکھےگا،جوہری معاملات سے متعلق تمام فیصلے ایرانی مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پالیسیوں اور ہدایات کے مطابق کیےجائیں گے۔
واضح رہےکہ امریکا نےایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی ہےجس کے بعد2 ماہ تک ایران امریکا سمیت دنیا بھر میں اپنی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر سکے گا۔






















