امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل چکی ہے اور ایران اس حوالے سے بہت اچھا اقدام کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکہا کہ اہم بحری گزرگاہ میں بحری آمدورفت بحال ہو رہی ہے اورصورتحال مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کوخبردار کرتے ہوئےکہا کہ اگرتہران نے کسی بھی معاہدے کی پابندی نہ کی تو امریکا ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا، جب تک ایران امریکا کا احترام کرتا رہےگا،دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی مشکل یا تنازع پیدا نہیں ہوگا۔
انہوں نےمزیدکہاکہ سب جانتےہیں کہ ایران بڑے پیمانے پرہتھیاروں کے معائنوں پررضامندہوجائےگا اور مستقبل میں طویل عرصے تک جوہری سرگرمیوں میں شفافیت یقینی بنانے کےلیےبھی آمادہ ہوگا،ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسی مقصد کے تحت سفارتی کوششیں جاری ہیں۔






















