ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے ڈریپ نے شوگر ، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔
جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ڈریپ کی جانب سے شوگر ، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اینستھیزیا ، انفلوئنز اویکسینز ، ہیپارن اور اینو کسیپارن انجیکشنز کی رجسٹریشن بھی منظور کر لی گئی ہے۔
ڈریپ کی جانب سے نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی گئی۔
نگران وزیر صحت ندیم جان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رجسٹریشن سے کینسر ، شوگر اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور ہم ان ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر ادویات کی تیاری اور فروغ کیلئے فارما پارک بنا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔