وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع نہ ہوسکے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ،محمود اچکزئی نے باضابطہ مذاکرات سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا، اسد قیصر اور جنید اکبر سے حکومتی وفد کی ملاقات ایشو کی بنیاد پر تھی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے مذاکرات کےلیے اسپیکر افس سے بھی رابطہ نہیں کیا ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین روزملتے ہیں لیکن انہوں نے مذاکرات بارے کوئی بات نہیں کی، مذاکرات کےلیے میرا آفس ہر وقت حاضر ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی پیشکش پر جواب کے منتظر ہیں، تحریک انصاف نے باضابط مذاکرات کیلئے بانی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔






















