برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکیئراسٹارمر نےکہا کہ پارٹی سربراہی کے انتخابات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پررہوں گا،نئی قیادت کو ذمہ داریاں منتقل کرنے کےعمل میں مکمل تعاون اور اپنے بعد آنے والے وزیراعظم کی ہر ممکن مدد کروں گا۔
انہوں نےبتایاکہ آج صبح انکی کنگ چارلس سےگفتگو ہوئی ہے،وہ لیبرپارٹی سےقیادت کے انتخابات کے لیے ٹائم لائن طلب کریں گے،پارٹی سربراہ کےلیےنامزدگیوں کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا۔
کیئراسٹارمر نےکہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سےانکی اپنی پارٹی یہ سوال اٹھا رہی تھی کہ آیا وہ آئندہ عام انتخابات کے لیےموزوں امیدوار ہیں یا نہیں۔
انہوں نےکہادوسال قبل وزارتِ عظمیٰ کاحلف اٹھانازندگی کا سب سےاہم لمحہ تھا،چھ برس قبل جب لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تو پارٹی شدید مشکلات کا شکار تھی۔





















