سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی بیرون ملک دورے پرگئے ہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حلف برداری کی تقریب میں سینئرجسٹس منیب اختر نےقائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کاحلف اٹھالیا۔ جسٹس شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اخترسے ان سےحلف لیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، اس تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔ تقریب کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ نے چلائی، جبکہ سپریم کورٹ کے اعلیٰ افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔






















