امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک ٹائمز پر تنقید کرتے ہوئے رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 4 ماہ کی جنگ کے بعد بہت کچھ تبدیل ہو چکا۔ ایران کی فوجی صلاحیتیں تقریباً تباہ ہو چکی ہیں ۔ اُن کی فوج تباہ ہو چکی۔ ان کی بحریہ ختم ہو چکی۔ ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل، ڈرون، لانچنگ پیڈز اور ان کی تیاری کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔ ان کی اعلیٰ قیادت کی دو بڑی سطحیں ختم ہو چکی ہیں۔ افراطِ زر 250 فیصد تک پہنچ چکا۔ معیشت ڈوب چکی ہے۔ فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے۔ تیل کی ترسیل بدستور جاری ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ اور روزگار تاریخی بلندیوں پر ہے۔ یہی وہ تبدیلیاں ہیں جو واقع ہوئی ہیں۔





















