پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن اسٹاک میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر ایرانی وفد نے شدید احتجاج کیا، ایرانی وفد نے امریکی فریق کے سامنے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔ بعد ازاں ایرانی وفد مذاکراتی میز چھوڑ کر چلا گیا۔
ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع نہ ہو سکا تاہم پاکستان کی جانب سے بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستانی وفد سے امریکی اور ایرانی وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکا ایران مذاکرات میں تعطل آیا ہے، ختم نہیں ہوئے۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ممبر کی ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لبنان میں جنگ نہیں رکتی تو باقی معاملات پر بھی مذاکرات نہیں ہونگے۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنے پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے، اگر ایران نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایران سخت حملے کریں گے، جس طرح ہم نے پچھلے ہفتے کیا تھا، بلکہ حملہ اس سے بھی شدید ہوگا۔
دوسری جانب فوکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو انھیں مکمل طور پرتباہ کردوں گا، آبنائے ہرمز بند کی تو تباہ کن ردعمل دیں گے۔ ان کے پاس ملک نہیں رہے گا۔





















