برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے قبل پاکستانی اور ایرانی وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر شریک ہوئے ایران کی جانب سے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی شریک ہوئے۔ پاکستانی وفدمیں محسن نقوی،عطاتارڑبھی شامل تھے۔
اس سےقبل وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات ہوئی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی۔
ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔






















