امریکی ٹیلی ویژن کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر جیمز بروز 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جیمز بروز گزشتہ پانچ دہائیوں سے ٹیلی وژن انڈسٹری کی نمایاں اور مقبول شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔
انہوں نے مقبول ٹی وی سیریز Friends کی متعدد اقساط کی ہدایت کاری کی، جبکہ مشہور سیٹ کام Cheers کے شریک تخلیق کار ہونے کے باعث انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
جیمز بروز نے 11 ایمی ایوارڈز اور پانچ ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈز اپنے نام کیے۔
ٹیلی وژن کی دنیا میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے انتقال پر شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




















