امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میری مداخلت نہ ہوتی تو اسرائیل تباہ ہو چکا ہوتا، نیتن یاہو کوکسی حد تک متوازن رکھنا ہوگا۔
ایگزیوس کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روک سکتا ہوں، اسرائیلی میرا احترام کرتے ہیں اور میری بات مانتے ہیں، ایران جنگ مزید بڑھتی تو دنیا بھر میں معاشی بحران پیدا ہو سکتا تھا۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی صیہونی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ کہا ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہو غصے سے پاگل ہورہے ہیں۔ معاہدے پر تنقید سجھ سے بالا تر ہے۔ نتین یاہو کے وزیر صدر ٹرمپ پر تنقید کررہے ہیں۔ ٹرمپ کو مسئلہ سمجھنے والے جاگیں۔ تمہاری حفاظت ہمارے پیسوں سے ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی لبنان پر بمباری امریکا ایران تکنیکی مذاکرات میں رکاوٹ بن گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وفد نے لبنان پر حملوں کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا، ایرانی وفد کے نہ آنے پر تکنیکی مذاکرات کو ملتوی کرنا پڑا، ایرانی وفد کے نہ آنے پر امریکی نائب صدر نے بھی دورے کو ملتوی کردیا۔




















