سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔
سوئس وزارت خارجہ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں،امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں طے تھے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج روانہ نہیں ہوں گے۔ متوقع مذاکرات کی منصوبہ بندی تاحال مکمل نہیں ہوئی۔ امریکی وفد سوئٹزرلینڈ روانگی کے لیے تیار مگر شیڈول واضح نہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عملدر آمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں شیڈول تھے۔ سوئس وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود، پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں مذاکرات طے ہوئے تھے۔





















