فٹبال کے عالمی کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے۔ میزبان میکسیکو نے فیفا ورلڈکپ میں دوسری کامیابی سمیٹ کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ میکسیکو کے شہرگواڈالاجارہ میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول لوئس رومو نے اسکور کیا۔
میکسیکو نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کو دو صفر سےہرایا تھا۔ اس سے قبل کینیڈا نے فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کی ۔ قطر پر گولوں کی بوچھاڑ کردی۔ 6 صفر سے میچ جیتا۔ ایک اور مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کوایک کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کیا۔
فیفا ورلڈکپ کی دوسری ہیٹ ٹرک
فیفا ورلڈکپ کی دوسری ہیٹ ٹرک کا اعزاز میزبان کینیڈا کے جوناتھن ڈیوڈ کے نام ہوگیا۔ جوناتھن نے قطر کیخلاف میچ میں ہیٹرک اسکور کی۔ جوناتھن عالمی کپ 2026 کے مقابلوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔ اس سے قبل ارجنٹینا کےلائنل میسی ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کرچکے ہیں۔





















